the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کونسی کرکٹ ٹیم آئی پی ایل 2024 جیتے گی؟

کولکتہ نائٹ رائیڈرز
راجستھان رائلز
سن رائزرز حیدرآباد
 عالمی سطح پر مقبولیت کی بلندیوں کو چھونے والے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’’فیس بک‘‘ نے اپنے صارف کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک اور قدم آگے بڑھتے ہوئے دفاتر میں کام کرنے والے لوگوں کے لیے ایک نیا ورژن متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے جو جلد آپ کی کمپیوٹر اسکرین پر نظر آئے گا۔

برطانوی اخبار کے مطابق فیس بک انتہائی خفیہ انداز سے اس منصوبے پر تیزی سے کام کررہا ہے اور جلد اسے میدان میں لے آئے گا، اخبار کے مطابق فیس بک کے نئے پروگرام پرکام کرنے والوں نے اس نئی  سائٹ کو ’فیس بک ایٹ ورک‘ کا نام دیا  ہے، اس کی مدد سے دفاتر میں کام کرنے والے افراد اپنے ساتھیوں سے رابطے کے ساتھ پروفیشنل تعلقات



سے منسلک اور دفتری دستاویزات سے بھی آگاہ رہیں گے، اس سے فیس بک پہلے سے ایسے پروگرام پر کام کرنے والی ویب سائٹ لنک ڈین کی صف میں شامل ہوجائے گا۔

گزشتہ ماہ فیس بک نے سالانہ ریکارڈ منافع کا اعلان کیا جو دوگنا اضافے کے ساتھ  80 کروڑ ڈالر ریکارڈ کیاگیا اور اس موقع پر ویب سائٹ کے بانی اور چیف مارک زوکر برگ کا کہنا تھا کہ وہ مستقبل میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کا ارادہ رکھتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ تیزی سے بدلتی دنیا کے لیے جدید ترین پروگرام متعارف کرائیں گے بالخصوص نوجوانوں کے لیے نئے منصوبے لائیں گے۔

2004 میں متعارف کرائی جانے والے فیس بک کو مستقل بنیادوں پر استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد اس وقت ایک ارب 35 کروڑ تک پہنچ چکی ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.